24 فروری 2018 - 19:17
یوم نکبت پر امریکی سفارتخانہ بیت المقدس منتقل کئے جانے کا اعلان

عبرانی ٹی وی چینل ۱۰ نے امریکی سفارتخانے کو رواں سال مئی کے مہینے میں بیت المقدس منتقل کئے جانے کی خبر دی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاثیہ نیوز کے مطابق، رائٹرز نیوز ایجنسی نے ایک امریکی عہدیدار سے نقل کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی سفارتخانہ ۱۴ مئی (یوم نکبت) کو یروشلم منتقل کر دیا جائے گا۔
اسرائیل کے ایک سینئرنامہ نگار نے بھی اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے عبرانی ٹی وی چینل ۱۰ سے اعلان کیا ہے: “امریکی اور اسرائیلی رہنماؤں نے مجھے اطلاع دی ہے کہ امریکہ ۱۴ مئی کو اپنا سفارتخانہ یروشلم منتقل کر دے گا”۔
یہ خبر ایسے حال میں سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان اور حریت پسند انسان امریکی سفارتخانے کے بیت المقدس منتقل کئے جانے کی سختی سے مخالفت کر رہے ہیں جبکہ تاحال خود امریکی اور صہیونی عہدیداروں نے اس اقدام کی کوئی تاریخ معین نہیں کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲